فیجی میں موجود ٹونگا کے آفیشل کے مطابق ایلون مسک کا سیٹلائیٹ وینچر ٹونگا کے جزائر کی کنیکٹیِوٹی بحال کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔
ٹونگا کا واحد آپٹک-فائبر لنک، جو اس کو انٹرنیٹ اور باقی دنیا سے جوڑتی ہے، کو 15 جنوری کو پھٹنے والے آتش فشاں نے نقصان پہنچایا تھا اور تب سے ہی بہت محدود کنیکٹیوِٹی ممکن ہوئی ہے۔
فیجی کے اٹارنی جرنل ایاز سید خیوم نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک اسپیس ایکس ٹیم اب فیجی میں ایک اسٹار لنک گیٹ وے اسٹیشن قائم کر رہے ہیں جو ٹونگا کا دنیا سے رابطہ دوبارہ بحال کرے گا۔
اسپیس ایکس اور اس کے مالک ایلون مسک نے جنوری میں ٹوئٹر پر کہا تھا کہ شاید اسٹارلنک اس معاملے میں مدد کر سکے۔
ہُنگا ٹونگا-ہُنگا ہا‘اپائی آتش فشاں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سونامی نے ٹونگا کے دارالحکومت میں گاؤں اور ریزورٹس کو تباہ کیا اور راکھ سے ڈھک دیا۔
سونامی کی وجہ سے فائبر آپ ٹک کمیونیکیشن کیبل بھی ٹوٹ گئی تھی۔
تاہم، اسپیس ایکس کے کام کا دورانیہ واضح نہیں ہے۔ اگرچہ فیجین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سید خیوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انگنیئرز فیجی میں چھ ماہ تک گراؤنڈ اسٹیشن آپریٹ کریں گے۔
اسپیس ایکس نے اپنا مؤقف کے لیے کی گئی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
دوسری جانب ٹونگا کے وزیر اعظم آفس اور ریاستی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے بھی فوری طور پر فون یا ای میل پر رابطہ نہیں کیا جا سکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
