Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے بعد رومن ٹیلی اسکوپ پر کام شروع

Now Reading:

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے بعد رومن ٹیلی اسکوپ پر کام شروع

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اپنا سائنسی مشن شروع کرنے سے کچھ ہی دور ہے اور ناسا ماہرین نے پہلے ہی اگلی بڑی اسپیس ٹیلی اسکوپ نینسی گریس رومن ٹیلی اسکوپ کے متعلق سوچنا شروع کر دیا ہے۔

جمعرات کو ایک بلاگ پوسٹ میں ناسا سائنس دانوں نے رومن ٹیلی اسکوپ-جو 2027 کو لانچ کی جائے گی- اور اس کی صلاحیتوں کے متعلق گفتگو کی، جو ماہرینِ فلکیات کو نظامِ شمسی سے باہر موجود نسبتاً چھوٹے اور مشتری جتنے ٹھنڈے سیاروں کی پہلی بار تصویر کشی کے قبل بنائے گی۔

یہ ایگزو پلینٹ اتنے فاصلے پر موجود ہیں کہ دور موجود یہ دنیائیں بلاواسطہ، ان کے اپنے مرکزی ستارے پر پڑنے والے اثرات کا مشاہدہ کر کے دریافت کی گئی ہیں۔

لیکن رومن ٹیلی اسکوپ کروناگراف استعمال کرے گی، جو ایک قسم کا ماسک ہے، جو دور موجود ایگزو پلینٹ کی چمک کو روک کر ٹیلی اسکوپ کو ان کی روشنی تصویر بنانے کے قابل بنائے گی۔

اس سے قبل ایگزو پلینٹ فلکیات کے لیے زمین پر قائم ٹیلی اسکوپس استعمال کی جاتی تھیں۔

Advertisement

جیمز اسپیس ویب ٹیلی اسکوپ بھی کوروناگراف استعمال کرے گی لیکن وہ اس کو صرف انفرا ریڈ پورشن میں ہی دیکھ سکے گی۔

ناسا جیٹ پروپلژن لیبارٹری ماہرِ فلکیات روب زیلم کا بلاگ میں کہنا تھا کہ ماہرین رومن کوروناگراف کا استعمال کرتے ہوئے ان سیاروں کی واضح روشنی میں تصویر بنانے کے قابل ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر