Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 ہزار کھرب ڈالرز مالیت کے سیارچے کے متعلق حیران کن انکشاف

Now Reading:

10 ہزار کھرب ڈالرز مالیت کے سیارچے کے متعلق حیران کن انکشاف

ایک نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ 16 سائیکی سیارچہ جس کے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ یہ قیمتی دھاتوں سے بھرا ہوا ہے اور اس کی مالیت 10 ہزار پدم ڈالرز کے برابر ہے، حقیقت میں شاید سخت چٹان سے زیادہ کچھ نہ ہو۔

اعداد کی پیمائش میں کھرب کے بعد نیل، پدم اور سنکھ آتے ہیں۔ ایک پدم 1 ہزار کھرب کے برابر ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 124 میل چوڑی خلائی چٹان جو مریخ اور مشتری کے بیچ سیارچوں کی پٹّی میں سورج کے گرد گھومتا ہے۔

یہ ایم ٹائپ سیارچوں میں سب سے بڑا ہے۔

یہ سیارچے دیگر سیارچوں کے برعکس جو سِللیکیٹ کی چٹانوں سے بنے ہوتے ہیں، فولاد اور نِکَل سے بنے ہوتے ہیں۔

Advertisement

لیکن جب ان کو زمین سے دیکھا جاتا ہے، سائیکی اپنے ساخت کے متعلق مِلے جُلے اشارے دیتا ہے۔

اس سے منعکس ہونے والی روشنی سائنس دانوں کو بتاتی ہے کہ اس کی سطح زیادہ تر دھاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ شاید سائیکی کسی شروع کے سیارے کا مرکز ہو سکتا ہے جس چٹانی پرت اور مینٹل قدیم دھماکے میں پھٹھے ہوں۔

تاہم، سائیکی پر اطراف میں موجود اجرام فلک کا کھچاؤ بتاتا ہے کہ جتنا بھاری فولاد کے ایک بڑے ٹکڑے کو ہونا چاہیئے یہ اس کے مقابلے میں بہت ہلکا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر سیارچہ دھات سے بھرپور ہے تو میں بہت سوراخ ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر