
دنیا میں ایک مقام ایسا ہے جہاں سے گزرنے والی ہر چیز غائب ہوجاتی ہے اور اس کے ملنے کے کوئی آثار بھی نہیں رہتے ہیں جسے ہم برمودا ٹرائی اینگل کہتے ہیں۔
بلکل ایسا ہی ایک مقام خلا میں بھی موجود ہے جہاں سے ایک عجیب قسم کی روشنی نکلنے کا تجربہ کیا گیا ہے، اس مقام کو ساؤتھ اٹلانٹک اینوملی (ایس اے اے) کہا جاتا ہے۔
اس مقام سے گزرنے والے مصنوعی سیاروں کو معمول سے زیادہ تابکاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علاوہ ازیں مصنوعی سیارے اور خلائی جہاز جب یہاں سے گزرتے ہیں تو کئی منٹ تک وہ اس علاقے سے گزرتے ہیں۔
ناسا نے بتایا ہے کہ خلائی شٹل پر رکھے گئے جدید لیپ ٹاپ یہاں سے گزرتے ہوئے کام چھوڑ دیتے تھے جبکہ اکتوبر 2012 میں اسپیس ایکس سی آر ایس 1 ڈریگن خلائی جہاز کو بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑی حالت میں یہاں سے گزرتے ہوئے مسائل کا شکار ہونا پڑا تھا۔
اس جگہ کی پراسرار ہونے پر اسے خلائی برمودا ٹرائی اینگل کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News