Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک اور مرحلہ طے کر لیا

Now Reading:

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک اور مرحلہ طے کر لیا

ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنے 18 شیشوں کے پرائمری آئینے کی ترتیب مکمل کرنے کے بعد  ایک زبردست تصویر لی ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ اسپیس کرافٹ اب ستاروں کی روشنی دیکھ سکتا ہے۔

اس نئی تصویر میں ایک سورج نما ستارے کی 18 بغیر فوکس کی نقول دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس ستارے کا نام HD 84406 ہے جو اُرسا میجر نامی ستاروں کی جُھرمٹ میں موجود ہے۔

شش پہلو تصویر بالکل جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے پرائمری آئینے کی ترتیب جیسی ہے۔

اس زبردست تصویر کے بعد جیمز ویب کے 21 فٹ کے پرائمری آئینے کی ترتیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔ یہ آئینہ بیریلیم دھات کے سونے کا پانی چڑھے 18 شش پہلو ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔

ٹیلی اسکوپ کا اگلا مرحلہ ان 18 تصاویر کو فوکس میں لانے کا ہوگا جس کے بعد ان 18 تصاویر کو ستارے کی ایک واضح تصویر بنایا جائے گا۔

Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو گیانا اسپیس سینٹر سے کرسمس کے دن خلاء میں بھیجا گیا تھا۔

ٹیلی اسکوپ زمین سے 15 لاکھ کلو میٹر دور اپنے متعین کردہ مدار میں گزشتہ ماہ پہنچی تھی۔

10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ مشاہدہ گاہ فی الحال تین ماہ کے ترتیبی عمل سے گزر رہی ہے، جس کے بعد اس کو کائنات کے مشاہدے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

ناسا نے اپنے نئے بلاگ میں اس تصویر سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر