Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا خلائی اسٹیشن مکمل کرنے کا منصوبہ

Now Reading:

چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا خلائی اسٹیشن مکمل کرنے کا منصوبہ

چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا اسپیس اسٹیشن ٹیانگونگ مکمل کرنے کا ارادہ ہے اور وہ دو طویل مارچ 5بی راکٹوں پر اسپیس اٹیشن کے دو موڈیولز وینٹین اور مینگٹین بھیجے گا۔

یہ لانچز چین کے ان 60 لانچز میں سے ہوں گی جو اس سال خلاء میں کی جائیں گی۔ ان 60 لانچز کے بعد چین اپنی گزشتہ برس کی 55 لانچز کا ریکارڈ توڑے گا۔

چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن آئندہ مہینوں میں دو ٹیانگونگ موڈیولز خلاء میں بھیجے گا، البتہ کوئی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ موڈیولز ٹیانہے کے مرکزی موڈیول کے ساتھ ڈاک کیے جائیں گے جس کو گزشتہ برس اپریل میں لانچ کیا گیا تھا اور اسٹیشن پر نصب ایک بڑا روبوٹک بازو ان کو مقررہ جگہوں پر لگائے گا۔

چینی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تصدیق کی کہ وینٹین کو سال کے وسط میں پہلے لانچ کیا جائے گا جبکہ مینگٹین کو سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔

Advertisement

ٹیانگوگ اسٹیشن جانے والے دونوں موڈیولز میں فی موڈیول وزن 2 لاکھ کلو گرام سے زیادہ ہے اور ان کو سائنس لیبارٹریوں کے طور پر بنایا گیا ہے، بالکل بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کی طرح۔

وینٹین موڈیول میں ایئر لاک سہولیات شامل ہیں جو اسپیس واک کو آسان بنائیں گی۔ اس میں ایک اور روبوٹک بازو بھی جو وہاں ٹیانہے میں پہلے سے موجود ربوٹک بازو کے ساتھ شامل ہوجائے گا۔

(function(){var s=document.querySelector(‘script[data-playerPro=”current”]’);s.removeAttribute(“data-playerPro”);(playerPro=window.playerPro||[]).push({id:”KL5QC-3aKZXs”,after:s});})();

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر