Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے مستقبل کے متعلق بتا دیا

Now Reading:

ناسا نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے مستقبل کے متعلق بتا دیا

ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے مستقبل کے متعلق اپنے ارادوں کے متعلق  بتا دیا۔

امریکی اسپیس ایجنسی کے مطابق 4 لاکھ 44 ہزار 615 کلو گرام وزنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو جنوری 2031 لو اسپیس کرافٹ کے قبرستان میں کریش کردیا جائے گا۔

تاہم، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کے جانب سے کیے گئے عہد کے مطابق لیبارٹر2030 تک فعال رہے گی، لیکن اس کا طویل المدت مستقبل غیر پائیدار ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن کا کہنا تھا کہ 20 سال سے زیادہ عرصہ تک انٹرنیشنل خلائی ادارہ پُرامن بین الاقوامی سائنسی اشتراک کی مثال رہا ہے۔ لیکن اس مشن کے مقاصد اس دہائی کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

ناسا کو اسپیس سائنس میں اشتراک کے حوالے سے توقع ہے کہ وہ کمرشلی طور پر چلائے جانے والے اسپیس پلیٹ فارمز پر انحصار کرے گا۔

Advertisement

ناسا نے ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے کہ وہ کیسے یہ تبدیلی لا رہا ہوگا، جس میں بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کو ہٹانے کاعمل شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایس ایس ہمیشہ نہیں رہے  گا، ناسا کو توقع ہے کہ وہ بحفاظت 2030 تک آپریٹ کرے گا۔

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے آپریشن کی مدت 2030 تک بڑھانے کا مقصد امریکا میں پرائیوٹ انڈسٹری کو صلاحیات بڑھانے کے لیے وقت دینا ہے جن کی ضرورت مائیکروگریوِٹی پلیٹ فارم کو چلانے کے لیے پڑتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر