Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی ابتدائی تصاویر جاری

Now Reading:

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی ابتدائی تصاویر جاری

ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی جانے والے ابتدائی تصاویر جاری کر دیں۔ ان تصاویر میں ٹیلی اسکوپ کے پرائمری آئینے کی سیلفی شامل ہے۔

10 ارب ڈالرز کی مالیت سے بنائی جانےوالی مشاہدہ گاہ گزشتہ ماہ مین سے 10 لاکھ میل دور اپنے حتمی مقام پر پہنچ چکی ہے اور ماضی میں، کائنات کے ابتداء میں جھانکنے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

پہلے توقع کی جارہی  تھی کہ ٹیلی اسکوپ کی ستاروں کی پہلی تصویر مئی میں لی جائے گی جس کو جون میں عوام کے لیے جاری کیا جائے گا۔

لیکن اب امریکی اسپیس ایجنسی نے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے دورانِ تیاری بھی تصاویر جاری کی ہے۔

نتیجتاً 18 بے ترتیب ستاروں کی تصویر سامنے آئی ہے جو نکتوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

یہ تصویر ایک ہی ستارے کی روشنی آئینے کے مختلف ٹکڑوں سے ثانوی آئینے کی جانب منعکس ہو کر وجود میں آئی ہے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ یہ تصویر جو ستاروں کی دھندلی روشنی کی سادہ تصویر سی دِکھتی ہے اب آئینے کی ترتیب کی بن گئی ہے اور اس موسم گرما میں کائنات کے بے مثال نظارے فراہم کرنے ویب ٹیلی اسکوپ کو فوکس کرے گی۔

آئندہ ماہ یا اس سے پیشتر سائنس دانوں کی ٹیم بتدرییج تب تک آئینے کے ٹکڑوں کو ترتیب دے گی جب تک یہ 18 تصاویر ایک ستارہ نہیں بن جاتیں۔

ناسا پہلے یہ بتا چکا ہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کی تصاویر اس کے جیسی ٹیلی اسکوپ سے لی جانے کائنات کی حیرت انگیز تصاویر کے مشابہ نہیں ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر