
اسپیس ایکس کے دو بد قسمت اسٹارلنک سیٹلائیٹس کی پورٹو ریکو کے آسمان پر تباہ ہونے کی فوٹیج کیمرے کی آنکھ نے قید کر لی۔
فوٹیج میں تباہ شدہ سیٹلائیٹس کو رات کے آسمان میں چکتے ہوئے اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے جیو میگنیٹک طوفان کی وجہ سے 40 کے قریب سیٹلائیٹس خراب ہو گئے تھے۔
آسمان میں بکھرتے سیٹلائیٹس کی یہ فوٹیج پورٹو ریکو میں ایک غیر منافع بخش فلکیاتی آرگنائزیشن کے کیمرے نے عکس بند کی۔
فروری سے، زمین کے مختلف حصوں میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ مہیا کرنے کی غرض سے بنائے جانے والے سیٹلائیٹس کی جھرمٹ کے حصے کے طور پر 2000 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائیٹس لانچ کیے جا چکے ہیں۔
لیکن اسپیس ایکس نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ 3 فروری کو لانچ کیے جانےو الے اس کے تازہ ترین 49 سیٹلائیٹس کے بیچ میں سے 40 دوبارہ زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوں گے یا ہو چکے ہیں اور تباہ ہو جائیں گے۔
اسٹارلنک سیٹلائیٹس بہت بڑے نہیں ہوتے۔ ان کا سائز 10.5 فٹ x 5.25 فٹ اور وزن تقریباً 260 کلو گرام ہوتا ہے۔ لہٰذا ایٹماسفیئر میں داخل ہونے کے بعد بہت کم امکانات ہیں کہ سیٹلائیٹس کی کوئی چیز باقی رہ جائے۔ بہ الفاظِ دیگر یہ زمین پر لوگوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
نئی فوٹیج میں دو اشیاء کو ایک منٹ کے وفقے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں زمین کے ایٹماسفیئر میں دوبارہ داخل ہو رہے ہیں اور بکھر رہے ہیإ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News