
کائنات میں دُور کہیں ایک کہکشاں کے بیچ و بیچ موت کا رقص ہو رہا ہے۔
تقریباً 10 ارب نوری سال کے فاسلے پر دو انتہائی بڑے بلیک ہولز ایک مدار میں اتنا کس کر پھنس گئے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد 10 ہزار سال کے مختصر عرصے میں ایک بڑا بلیک ہول بنا لیں گے۔
ان کے درمیان مداری فاصلہ 0.03 نوری سال کا ہے جو سورج اور پلوٹو کے درمیان اوسط فصلے سے تقریباً 50 گُنا زیادہ ہے۔
تاہم، دونوں اس رفتار سے حرکت کر رہے ہیں کہ ان کو بائنری مدار مکمل کرنے کے لیے دنیوی دو سال لگتے ہیں اور پلوٹو کے حساب سے 248 سال۔
بائنری سسٹم وہ نظام ہوتا ہے جس میں دو فلکیاتی اجسام ایک مرکز کے گرد گھوم رہے ہوتے ہیں۔
سُپر میسِو بلیک ہول بائنریز کا مہارینِ فلکیات کی توجہ کا مرکز ہونے کی متعدد وجوہات ہیں۔
سپر میسِو بلیک ہولز اکثر کہکشاؤں کے مرکز میں پائے جاتے ہیں۔ وہ مرکز جس کے گرد ہر چیز گھومتی ہے۔
جب دو بلیک ہول ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ دو کہکشائیں قریب آ چکی ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ عمل ہوتا ہے لہٰذا سُپر میسِو بلیک ہول بائنری کی تلاش ہمیں بتا سکتی ہے کہ حتمی مراحل میں یہ کیسا لگتا ہے۔
سُپر میسِو بلیک ہول بائنریز ہمیں یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ کیسے یہ دیو ہیکل اشیاء کیسے اتنی بڑی ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News