
جاپان کی ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی کیپ کام نے اسٹریٹ فائٹر فرینچائز کے چھٹے ایڈیشن کا اعلان کر دیا۔ رواں سال گیم کی 35ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزر میں کوئی کھیل نہیں دِکھایا گیا لیکن دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹریٹ فائٹر 6 میں سیریز کے گزشتہ ایڈیشنز کی نسبت زیادہ حقیقی آرٹ اسٹائل ہوگا۔
کیپ کام کا کہنا ہے کہ گیم سے متعلق مزید معلومات اس موسمِ گرما میں سامنے آئیں گی۔
کیپ کام پُرامید ہوگا کہ اسٹریٹ فائٹر 6 کی اس کے قبل آنے والے ایڈیشن سے بہتر لانچ ہو۔
اسٹریٹ فائٹر 5 جب پلے اسٹیشن 4 اور کمپیوٹر کے لیے 2016 میں جاری ہوا تو بظاہر کھیلنے میں اچھا تھا لیکن اس کو کانٹینٹ کی کمی، بگز اور سرور کے شدید مسائل کا سامنا تھا۔
کمپنی کی جانب سے کی جانے والی نظر ثانی کے بعد جاری ہونے والے آرکیڈ ایڈیشن اور چیمپیئن ایڈیشن کے بعد اس کی 60 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
کیپ کام کی جانب سے پی ایس 4، ایکس باکس اور نِنٹینڈو سوئچ کے لیے 10 فائیٹنگ گیمز کی نئی ترتیب کا اعلان کیا ہے۔
کیپ کام کا فائیٹنگ کلیکشن 24 جون کو جاری کیا جائے گا اور اس میں درج ذیل شامل ہوں گے:
- Darkstalkers: The Night Warriors
- Night Warriors: Darkstalkers’ Revenge
- Vampire Hunter 2: Darkstalkers’ Revenge
- Vampire Savior: The Lord of Vampire
- Vampire Savior 2: The Lord of Vampire
- Hyper Street Fighter II: The Anniversary Edition
- Red Earth
- Super Gem Fighter Mini Mix (Pocket Fighter)
- Cyberbots: Full Metal Madness
- Super Puzzle Fighter II Turbo
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News