رچرڈ برینسن کی خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گلیکٹک آج سے دوبارہ خلائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے جا رہا ہے۔
ورجن گلیکٹک فی سیٹ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے حساب سے فروخت کرے گا، جس میں اسپیس میں جانے کے لیے جگہ پکی کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ڈپازٹ کرانے ہوں گے۔ یہ فروخت پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔
کمپنی کا اس سال کے اختتام پر امریکی ریاست نیو میکسیکو پر قائم اسپیس پورٹ سے پہلی بار ادائیگی کرنے والے گاہکوں کو خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
کمپنی کے بانی سر رچرڈ برینسن گزشتہ برس خلائی جہاز کی ہوریزونٹل ٹیک آف کی تجرباتی فلائیٹ پر خلاء میں گئے تھے۔
جس کے بعد انہوں نے اس سال کے پہلے سہ ماہی میں کمرشل آپریشنز شروع کرنے کی امید کی تھی۔
اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ خلائی جہاز بہتری کے مراحل میں داخل ہو رہا ہے تاکہ جہاز کو حٖفاظتی معاملات کو بہتر کیا جاسکے۔ جس کے بعد اطالوی ایئر فورس کے ساتھ طے تجرباتی فلائٹ کو آگے بڑھانا پڑا اور ایسا کرنے میں کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے میں مزید تاخیر ہوئی۔
فی الحال 700 مستقبل کے خلاء باز زمین سے 50 میل اوپر جانے کے لیے ویٹنگ لسٹ پر ہیں۔ ان میں سے کچھ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔
کمپنی کے سی ای او مائیکل کولگلیزیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سال کے آخر میں کمرشل سروس کی شروعات پر 1000 گاہکوں کو خلاء میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
