Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹارکٹیکا میں سمندری برف کم ترین سطح تک پہنچ گئی

Now Reading:

اینٹارکٹیکا میں سمندری برف کم ترین سطح تک پہنچ گئی

اینٹارکٹیکا میں سمندر کی برف کم ترین سطح تک پہنچ گئی۔

سیٹلائیٹس کے ڈیٹا کے مطابق اینٹارکٹیکا میں سمندری برف 40 سالوں میں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

40 سال قبل اینٹارکٹیکا کی کم ہوتی برف کے متعلق ریکاڑڈ جمع کرنا شروع کیا گیا تھا۔

نئی پیمائشوں سے معلوم ہوا ہے کہ مارچ میں 2017 میں بننے والا ریکارڈ یعنی 21 لاکھ مربع کلو میٹر اب مزید کم ہو کر 20 فروری کے مطابق 19 لاکھ 80 ہزار مربع کلومیٹر تک محدود ہو گیا ہے۔

مہم جوؤں کا کہنا ہے کہ صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے کہ اب برف 1990 کی دہائی کی نسبت تین گُنا زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے اور عالمی سطح سمندر میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی آف کولوراڈو میں گلیشیئر کے ماہر ٹیڈ اسکیمبوسکا کہنا تھا کہ اینٹارکٹِک میں جو ہورہا ہے وہ انتہائی وقوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اینٹارکٹیکا میں ہو رہا ہے اس میں اور دنیا بھر میں عمومی گرم ہوتے موسم کے رجحان میں تعلق ہے۔ لیکن جو ہم پہاڑی گلیشیئروں میں اور آرکٹِک میں دیکھتے ہیں یہ اس سے مختلف ہے۔

سائنس دان سمندری برف اس علاقے کو قرار دیتے ہیں جہاں برف کی مقدار کم از کم 15 فی صد ہوتی ہے۔

اینٹارکٹیکا کی سمندری برف کی حد بہت متغیر ہے اس کے برعکس آرٹک میں سائنس دانوں کے مطابق موسمیاتی تغیر برف کے پگھلنے کے عمل کو تیز کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر