Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ہمارا دماغ ہمیں ماضی دِکھاتا ہے‘

Now Reading:

’ہمارا دماغ ہمیں ماضی دِکھاتا ہے‘

یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے وقت عموماً ویڈیو لوڈ ہونے میں وقت لیتی ہے اور اس دوران اسکرین کے بیج میں ایک پہیہ گھومتا رہتا ہے۔ اب ای تحقیق میں بتایا گیا کہ شاید ایسا ہی عمل ہمارے دماغ کے ساتھ بھی ہوتا ہو۔

برکلے کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہمارا دماغ ہمیں حال کا منظر دِکھانے کے بجائے 15 سیکنڈ ماضی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق اس مکینزم کو ’کنٹِنیوٹی فیلڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو ہمیں استحکام بخشتا ہے۔

تحقیق کے سینیئر مصنف پروفیسر ڈیوڈ وائٹنے کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے دماغ وقت پر اپ ڈیٹ ہوتے رہیں تو دنیا سائے، روشنی اور حرکت میں مسلسل غیر استحکام کے ساتھ ایک نروس جگہ بن جائے گی اور ہمیں ہر وقت دھوکا ہوتا رہے گا۔

تحقیق کے رہنماء مصنف ڈاکٹر مورو مناسی نے بتایا کہ اس کے بجائے ہمارا دماغ ایک ٹائم مشین ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ماضی میں بھیجتا رہتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایپ ہے جو ہر 15 سیکنڈز میں مناظر کو ایک تاثر میں یکجا کرتی ہے تاکہ ہم روز مرّہ زندگی کو گزار سکیں۔

تحقیق میں محققین نے ’چینج بلائنڈنیس‘ کے پیچھے موجود مکینزم کو سمجھنا شروع کیا۔

یہ ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں منظر میں معمولی سی تبدیلیوں کو ہم نوٹس نہیں کرتے۔

محققین کی ٹیم نے تحقیق میں 100 کے قریب شرکاء کو بدلتے ہوئے چہروں کی کلوز-اپ ویڈیوز 30 سیکنڈ سے زیادہ مدت تک دِکھائیں۔

تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ تبدلیوں کے کچھ اشارے موجود تھے۔ ان تصاویر میں سر یا چہرے کے بال موجود نہیں تھے بلکہ صرف آنکھیں، بھنویں، ناک، منہ، ٹھوٹی اور گال دِکھائے گئے تھے۔

30 سیکنڈز کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد شرکاء سے آخر میں دیکھنے والے چہرے کو پہچاننے کے لیے کہا گیا۔

Advertisement

نتیجے میں دیکھا گیا کہ شرکاء نے اس فریم کا انتخاب کیا جو ویڈیو کے نصف تک انہوں نے دیکھا نہ کہ اس فریم کا جو آخر میں موجود تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر