Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء بازوں کی ہڈیوں میں کمزوری، حل تلاش کرلیا گیا

Now Reading:

خلاء بازوں کی ہڈیوں میں کمزوری، حل تلاش کرلیا گیا

خلاء باز بننا بہت سے لوگوں کا خواب ہے لیکن خلائی سفر کے حوالے سے طویل المدت اثرات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

مائیکروگریویٹی طویل المدت خلائی پرواز میں خلاء بازوں کو ایک مشکل میں ڈال دیتی ہے۔ وہ یہ کہ مائیکروگریویٹی میں ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور اس کے ٹوٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اب محققین کا ماننا ہے کہ شاید اب ایک ایسا طریقہ ان کے ہاتھ آیا ہے جس سے خلائی مشنز کے دوران خلاء بازوں کی ہڈیاں بچائی جا سکتی ہیں اور وہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سلاد پتہ۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک ایسا ٹرانس جینِک سلاد پتہ بنایا ہے جس کو جینیاتی طور پر انجینیئر کیا گیا ہے تاکہ ہڈی کو فعال رکھنے والے ہارمون کو بنایا جا سکے، اور جس کو خلاء میں اُگایا جاسکے۔

ان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سلاد پتوں کو ابھی ذائقے کی آزمائش سے گزرنا ہے۔ لیکن ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ عام سلاد پتے کے جیسا ہی ہوگا۔

Advertisement

گزشتہ تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ طویل خلائی مشنز کے دوران خلاء باز اوسٹیوپینیا نامی حالت میں مبتلا ہو گئے تھے، جس میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔

ناسا کا کہنا تھا کہ مسلسل ہڈیوں کا وزن کم ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کا کمزور ہونا طویل خلائی پروازوں کا ایک ممکنہ سنگین نقصان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر