
ٹیکنالوجی کے میدان کی بڑی کمپنی ایپل نے روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس میں اپنی اشیاء کی فروخت روک دی۔
ایپل کی جانب سے یہ اعلان منگل کے روز کیا گیا۔
روس کی جانب سے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مغربی حکومتوں، کھیل کی تنظیموں اور بڑی کمپنیوں نے عائد ہونے والی بین الاقوامی پابندیوں کے پیشِ نظر معاملات منقطع کر لیے ہیں۔
ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے روس میں تمام اشیاء کی فروخت کو روک دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، کمپنی نے روس میں اپنی تمام برآمدات کو سیلز چینل میں روک دیا تھا۔
آئی فون ساز کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایپل پے اور دیگر سروسز کو محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ روسی ریاستی میڈیا آر ٹی اور اسپٹنِک نیوز ایپس روس سے باہر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی روس کے یوکرین پر کیے جانے والے حملے کے حوالے سے گہری تشویش میں مبتلا ہے اور ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو تشدد کے نتیجے میں مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی مہاجرین کے لیے پیدا ہونے والے بحران کے لیے امداد فراہم کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News