
کینیڈا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری چِپ سازی اور تحقیق کی مد میں 24 کروڑ کینیڈین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔
کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے انوویشن، سائنس اور انڈسٹری فانسس-فلپ شیمپین کا کہنا تھا کہ کینیڈا قومی سیکیورٹی اور ٹیکنالوجیکل جدّت کے لیے ضروری جِپس کی تحقیق اور انہیں بڑی تعداد میں بنانے کے لیے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں 24 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔
کینیڈا کے وفاقی وزیر نے سیمی کنڈکٹرز بنانے اور ان کی رسد کے لیے 15 کروڑ ڈالرز کا سیمی کنڈکٹر چیلنج کال آؤٹ فنڈ لانچ کیا ہے۔
مزید 9 کروڑ ڈالرز کینیڈین فوٹونِکس فیبریکیشن سینٹر کے نیشنل ریسرچ کونسل آف کینیڈا کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
فوٹونکس ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
شیمپین کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کر کے ہم ان کاروباروں سے مضبوط عہد کر رہے ہیں جو کینیڈا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ اہم ہوں یا ان کی پیداوار بڑے پیمانے پر ہو، ہم کینیڈا کو دنیا کا سب سے بڑا سیمی کنڈکٹر بنانے والا ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔
سیمی کنڈکٹرز جنہیں عموماً چِپس یا مائیکرو چِپس کہا جاتا ہے وہ روز مرّہ کی متعدد اشیاء میں استعمال کیے جاتے ہیں جن میں میڈیکل آلات سے لے کر گاڑیوں کا ساز و سامان شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News