
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنی پہلی درست فوکس کی تصویر بھیجی ہے۔ ٹیلی اسکوپ کی جانب سے لی جانے والی یہ تصویر ایک ستارے کی ہے۔
ٹیلی اسکوپ کی آنکھ کا فوکس میں آنا آئندہ ماہ میں شروع ہونے والے اس کے سائنسی آپریشن میں ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کی مزید صاف اور بہتر تصویر کھینچنے میں مدد کرے گا۔
جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو گزشتہ برس کرسمس کے دن فرینچ گیانا کے خلائی اڈّے سے خلاء میں روانہ کیا تھا۔
ٹیلی اسکوپ زمین سے 15 لاکھ کلو میٹر دور اپنے متعین کردہ مدار پر 24 جنوری کو پہنچی۔
10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ مشاہدہ گاہ فی الحال تین ماہ کے ترتیبی عمل سے گزر رہی ہے، جس کے بعد اس کو کائنات کے مشاہدے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
اس عمل میں اس کا آئینوں کی ترتیب کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد یہ 2MASS J17554042+6551277 نامی ستارے کی صااف تصویر بھیجی ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اتنی اچھی ہے کہ ویب کی بصری کارکردگی ان سائنسی مقاصد کو عین مطابق یا اس سے بڑھ کر پورا کرے گی جس کے لیے اس مشاہدہ گاہ کو بنایا گیا تھا۔
ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زُعبُوکین کا کہنا تھا کہ 20 سال سے زائد عرصہ قبل ویب ٹیم نے خلاء میں بھیجنے کے لیے اب تک کی سب سے طاقتور ٹیلی اسکوپ بنانی شروع کی۔ اور ایک ایسے آپٹیکل ڈیزائن کے ساتھ سامنے آئے جو سائنسی مقاصد کے تقاضوں کو پورا کرتا۔ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں یہ ڈیزائن کام کرنے جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News