Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین سے 444 نوری سال کے فاصلے پر زندگی کے لیے بنیادی چیز دریافت

Now Reading:

زمین سے 444 نوری سال کے فاصلے پر زندگی کے لیے بنیادی چیز دریافت

زمین سے 444 نوری سال دور غبار، گیس اور برف کا ایک چھلّہ دریافت ہوا ہے جو اپنے اندر آرگینک مالیکیول رکھتا ہے، جو مستقبل میں کبھی زندگی کی تخلیق کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کی جانب سے دریافت کیا جانے والا ڈائی میتھائیل ایتھر نامی یہ کیمیکل، زندگی کے لیے بنیادی اینٹ حیثیت رکھتا ہے، جو IRS 48 نامی ستارے کے گرد موجود تشکیل پاتے سیارے کی ڈسک کے اندر ہے۔

دی نیدرلینڈز میں قائم لائیڈن مشاہدہ گاہ کی ٹیم، جنہوں نےیہ شاندار دریافت کی، کے مطابق وقت کے ساتھ ڈائی میتھائیل ایتھر پری بائیوٹِکس بناتے ہیں جن میں امائینو ایسڈز اور شوگر شامل ہرتے ہیں، جو زمین پر زندگی کی بنیادیں ہیں۔

ٹیم کا کہنا تھا کہ ڈائی میتھائیل ایتھر نو ایٹمز سے بنا ہوتا ہے، جو اس کو سب سے بڑا پیچیدہ مالیکیول بناتا ہے جو اب تک تشکیل پاتے سیارے کی ڈسک کے اندر دریافت ہوا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں ایسے کیمیکل کا ملنا اس بات کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے کہ اس کائنات میں زندگی کہیں اور بھی ارتقاء پزیر ہوئی ہے۔

Advertisement

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں قائم ALMA ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے اس ستارے کے گرد اس ڈسک میں مختلف کیمیکلز کی علامات کی تلاش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر