Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلائی پاور پلانٹ اور چاند پر پانی ڈھونڈے والے ربوٹ کے لیے بھاری فنڈنگ

Now Reading:

خلائی پاور پلانٹ اور چاند پر پانی ڈھونڈے والے ربوٹ کے لیے بھاری فنڈنگ

برطانوی اسپیس ٹیکنالوجی خلاء میں ایک پاور اسٹیشن اور ایک ربوٹ بنانے میں مدد کر سکتی ہے جو چاند کی چٹانوں میں آکسیجن اور پانی تلاش کرے اور مریخ اور زمین کے درمیان مواصلات میں تاخیر جیسے مسائل سے نمٹ سکے۔

برطانوی اسپیس ایجنسی کے منصوبوں کو ملنے والی نئی فنڈنگ توانائی، مواصلات اور وسائل کے لیے انقلابی طریقوں کی راہیں ہموار کرے گی۔

ان منصوبوں میں رولس رائس کے خلاء میں پاور پلانٹ بنانے کا منصوبہ شامل ہے جو پانی اور سانس کے لیے آکسیجن بنا سکے  گا۔

مزید یہ کہ یہ پروجیکٹس اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے زمین پر بھی لوگ مستفید ہوں۔

ایک اور کمپنی نئی ٹیکنالوجی بنائے گی جو مریخ پر شدید شعاؤں کو برداشت کر سکے گی۔

Advertisement

جبکہ تیسری کمپنی خلاء بازوں کے لیے مواصلات کا آلہ بنائے گی تاکہ مریخ اور زمین کے درمیان بات چیت کو در پیش تاخیر سے نمٹا جا سکے۔

انجینیئرز ایک ایسا روبوٹ بھی بنائیں گے جو چاند کی چٹانوں میں وسائل، جیسے کہ آکسیجن اور پانی، ڈھونڈے گا۔

برطانوی وزیر سائنس جورج فری مین نے برٹش سائنس ویک کے دوران 13 نئے منصوبوں کے لیے 20 لاکھ پاؤنڈز کا اعلان کیا۔

برطانئی گزشتہ پانچ سالوں سے زائد عرصے میں یورپی اسپیس ایجنسی کے عالمی ایکسپلوریشن پروگرام میں 18 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر