
ایک نامعلوم ہیکنگ گروپ نے روس کی خلائی ایجنسی کو ہیک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
ہیکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی خلائی ایجنسی کو بند کردیا ہے لہٰذا اب روسی صدر پیوٹن کا جاسوسی سیٹلائیٹس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ہے۔
نیٹ ورک بیٹالین 65، جو ایک نامعلوم گروپ ہے، نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں روسی خلائی ادارے روس کوس موس کی سرور کی معلومات دِکھائی گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خلائی ایجنسی کی سیٹلائیٹ اِمیجنگ اور وہیکل مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ خفیہ فائلیں ڈاؤن لوڈ کیں اور ان کو ڈیلیٹ کردیا۔
تاہم، روس کوس موس کے سربراہ نے دعووں کی تردید کرتے ہوئے ان کو نامعلوم جعلساز قرار دیا۔
ڈٓائریکٹر جنرل ڈیمٹری روگوزِن نے ٹوئٹ کیا کہ ان جعلسازوں کی معلومات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے تمام خلائی سرگرمیوں کے کنٹرول سینٹر معمول کے مطابق فعال ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اپنے سیٹلائیٹس کی ہیکنگ کو جنگ کے جواز کے طور پر لے گا۔
اس سے قبل ہیکروں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ WS02ڈیلیٹ کر دی گئی اور سرور کو بند کردیا گیا۔
گروہ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم تب تک نہیں رُکیں گے جب تک روس بم گِرانا، شہریوں کو مارنا بند نہیں کرے گا۔ واپس روس جاؤ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News