
ایپل نے حال ہی میں اپنا نیا آئی فون ریلیز کیا ہے لیکن ریلیز کے فوراً بعد ہی اس موسمِ خزاں میں آنے والے اگلے فلیگ شِپ اسمارٹ فون ڈیوائس کے متعلق افواہیں پہلے ہیں پھیل گئی ہیں۔
معلومات افشاں کرنے والوں کے مطابق آئی فون 14 کے سب سے مہنگے ماڈلز میں کیمرا باہر کی جانب نکلا ہوا ہوگا۔
افشا ہونے والے معلومات میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 14 پرو اور پرو میکس میں ایک چوکور کیمرا بمپ ہوگا۔ کیمرے کی پشت پر 1.44 انچ x 1.5 انچ کا مربع ہوگا جو آئی فون 13 پرو اور پرو میکس سے معمولی سا بڑا ہوگا۔
معلومات کے مطابق آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس دونوں میں کیمرا لینس 0.16 انچز باہر کی جانب نکلا ہوگا۔ جو آئی فون 13 کے ماڈلز میں 0.14 انچز تک نکلے ہوئے تھے۔
اسمارٹ فون صارفین میں اسمارٹ فونز میں یوں ابھرے ہوئے کمیرا غیر مقبول ہیں اور ان کو ایسے اسمارٹ فون کیس کی ضرورت ہے جو نقصان پہنچنے سے روک سکے۔
لیک ہونے والے اسپیکس کو ٹوئٹر پر میکس ویئنباک نامی ٹیک ماہر نے پوسٹ کیا تھا۔
14 Pro and 14 Pro Max pic.twitter.com/39TMqVTFVc
— Max Weinbach (@MaxWinebach) March 22, 2022
تصویر میں آئی فون پرو اور آئی فون پرو میکس کے بلیو پرنٹ دِکھائے گئے ہیں جس میں ان کے کیمرا کے ابھار کی پیمائش بھی بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News