Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر صفر کاربن اخراج ممکن قرار

Now Reading:

معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر صفر کاربن اخراج ممکن قرار

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2050 تک معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں نے متعدد صورتوں کے نمونے بنائے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کاربن اخراج کے حوالے سے یہ ہدف معیشت میں خلل ڈالے بغیر حاصل کرنا آیا ممکن ہے یا نہیں۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 2050 تک صفر کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنا عالمی معیشت میں خلل کے بغیر ناممکن ہے۔

البتہ، برطانیہ اور فِن لینڈ دونوں ممالک نے یہ ثابت کیا کہ اخراج کو کم کرتے ہوئے معیشت کو بڑھایا جا سکتا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے 2010 سے 2016 تک کیا۔

انہوں نے ایسا ماڈل بنایا جس کی ضرورت 2100 تک بجلی بنانے کا عمل مکمل طور پر کاربن سے پاک کرنے کی قابلِ تجدید ٹیکنالوجی کے لیے ہوگی اور انہوں نے 2010 میں استعمال کی گئی بجلی سے سات گُنا زیادہ بجلی، ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے ایندھن، گرمائش کے لیے اور صنعتی مقاصد کے متبادل کے لیے پیدا کی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ انہوں نے ایسا ماڈل بھی تشکیل دیا جس میں عالمی سطح پر کوئلے کے استعمال کو کم کیا گیا۔

سائنس دانوں کے ماڈلز نے بتایا کہ معاشی نمو میں رکاوٹ کے بغیر صفر کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہے جبکہ درجہ حرارت کے اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک روکا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر