Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیر ممالک کو تیل اور گیس کی پیداوار ختم کرنے کے لیے 2034 تک کی مہلت

Now Reading:

امیر ممالک کو تیل اور گیس کی پیداوار ختم کرنے کے لیے 2034 تک کی مہلت

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک کو اگلے 12 سالوں میں تیل اور گیس کی پیداوار کو ختم کرنا ہوگا۔ جبکہ غریب اقوام کو اس چیز کے لیے 28 سال کا وقت دیا جانا چاہیئے۔

مانچسٹر یونیورسٹی کے ٹائنڈل سینٹر فار کلائمیٹ چینج ریسرچ کے پروفیسر کیوِن اینڈرسن کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا جیسے امیر ممالک کے پاس تیل اور گیس کی پیداوار بند کرنے کے لیے 2034 تک کا وقت ہے تاکہ زمین کو خراب ہوتے موسم کی تباہیوں 50 فی صد تک تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

جبکہ فوسل ایندھن پر منحصر غریب اقوام کو اس سے  چھٹکارہ پانے کے لیے 2050 تک کا وقت دیا جانا چاہیئے۔

اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اب یہ بات واضح ہے کہ فوسل ایندھن کی معیشت سے فوری طور پر منتقلی ضروری ہے، اس کو ایک بہتر اور معقول طریقے سے کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کاہ کہ تیل اور گیس کی پیداوار کو ختم کرنے کے لیے ممالک کی صلاحیتوں میں بہت فرق ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں ہر ملک کی دولت اور اس کی معیشت کا فوسل ایندھن کی پیداوار پر انحصار دیکھا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ تیل اور گیس سے فوری منتقلی غریب ممالک کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کردے گی۔

جبکہ امیر ممالک ترقی کی راہ پر رہتے ہوئے فوسل ایندھن کی پیداوار کا ختم کیا جانا برداشت کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر