
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وسطی امریکا کے حصے اگلے 50 سالوں میں 7 شدت کے زلزلے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ماہرین مِیشوری کی فالٹ لائن نیو میڈرڈ کےاطراف علاقوں میں 7 شدت کے زلزلے کی دہائیوں سے پیش گوئی کر رہے ہیں۔
ان علاقوں میں امریکی ریاست ٹینِیس کا شہر میمفس، انڈیانا پولِس ریاست کا شہر سینٹ لوئیس، اور ریاست آرکنساس کا شہر لِٹل راک شامل ہے۔
اس خطےکے ایمرجسنی منیجمنٹ ماہر روبی مائرز کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ اس پُر خطر علاقے میں 4.5 کروڑ لوگ رہتے ہیں، ان تنبیہات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اس فالٹ پر آخری بڑا زلزلہ 1811 اور 1812 میں آیا تھا جس کا مرکز امریکی ریاست میشوری میں نیو میڈرڈ کے قریب ایک قصبے میں تھا۔
مبینہ طور پر زلزلے کی وجہ سے جنوبی کیرولائنا میں گرجے کی گھنٹیاں بج گئیں تھیں، نواحی علاقے دلدل میں ڈوب گئے تھے اور مِسیسیپی دریا الٹا چلنے لگا تھا۔ اس کے علاوہ اور بھی عجیب و غریب وقوعات پیش آئے تھے۔
مائرس کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ خود اطمینانی ہے کیوں کہ یہاں پر آخری زلزلہ 100 سال سے زائد عرصہ قبل آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر متوقع زلزلہ آج آجاتا ہے تو ممکنہ طور پر ہزاروں لوگ ہلاک ہوں گے، مِسیسِپی دریا پر بنے پُل منہدم ہوسکتے ہیں، اہم ہائی وے بشمول انٹراسٹیٹ 55 تباہ ہوسکتا ہے جبکہ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں ٹوٹ سکتی ہیں جس سے ملک بھر میں مسائل پیش آسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News