
برطانیہ کی ایک سیٹلائیٹ مواصلاتی کمپنی، ون ویب، روس سے کی جانے والی لانچز معطل کر کے، اپنے معاملات اسپیس ایکس کے ساتھ شروع کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ون ویب سیٹلائیٹ لانچز کو ایلون مسک کی اسپیس ایکس ساتھ دوبارہ شروع کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ روس کے قازقستان میں قائم بیکونور کوسموڈروم سے ہونے والی لانچز کو معطل کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
ون ویب نے اسپیس ایکس کے ساتھ طے پانے والے نئے لانچ معاہدے کی شرائط نہیں بتائی ہیں۔
مارچ کے شروع میں ون ویب نے کہا تھا کہ کمپنی نے کے اُس تقاضے کے بعد، جس میں ماسکو نے کمپنی سے ضمانت مانگی تھی کہ ان کی ٹیکنالوجی عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، لانچز کو روک دیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت، جس کا ون ویب میں حصہ ہے، کا کہنا تھا کہ وہ روس کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے کے بعد اس کے ساتھ مزید منصوبوں میں شرکت پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔
برطانوی کمپنی کی اسپیس ایکس کے ساتھ پہلی لانچ اس سال متوقع ہے۔
ون ویب، جو 650 سیٹلائیٹس کی جُھرمٹ سے براڈ بینڈ مہیا کرے گی، کو 2020 میں برطانوی حکومت اور بھارتی گلوبل نے دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔
یوٹلساٹ اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن اس کمپنی کے دیگر سرمایہ کاروں میں سے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News