Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی قانون سازوں کا سیمی کنڈکٹر چپ پروڈکشن کے لیے سبسڈی پر زور

Now Reading:

امریکی قانون سازوں کا سیمی کنڈکٹر چپ پروڈکشن کے لیے سبسڈی پر زور

امریکا میں 140 سے زائد قانون سازوں نے کانگریس پر سیمی کنڈکٹر چِپ پروڈکشن اور تحقیق کے لیے 52 ارب ڈالرز کی حکومتی سبسڈی منظور کرنے کے لیے زور ڈالا ہے۔

امریکا کے ایوانِ نمائندگان سے 4 فروری کو بمشکل ایک بِل پاس ہوا تھا جس کا مقصد امریکا کی چین کے مقابلے میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے 52 ارب ڈالرز مختص کرنا تھا۔

قانون سازوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ رقم مستقبل میں سیمی کنڈکٹر کی کمی سے بچنے میں مدد دے گی جس کے سبب جی ڈی پی کے گرنے، نوکریوں کے ختم ہونے، مہنگی کنزیومر اشیاء اور نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اس خط پر دستخط کرنے والوں میں ہر ڈیموکریٹس کے نمائندے ڈورس میٹسوئی اور سینیٹر مارک ورنر اور رِیپبلیکن کے نمائندے مائیکل مک کول اور سینیٹر جان کورنِین شامل ہیں۔

قانون سازوں نے اسپیکر نینسی پیلوسی، اکثریتی لیڈر چَک شومر، اقلیتی لیڈر مِچ مک کونِیل اور ہاؤس اقلیتی لیڈر کیون مک کارتھی پر زور دیا کہ فوری طور پر بات چیت شروع کی جائے تاکہ جلد از جلد ہاؤس اور سینیٹ میں ووٹ کی اجازت ملے۔

Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن کی بدھ کے روز سیمی کنڈکٹرز پر ایک تقریب طے ہے جس میں وہ بزنس لیڈران سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر