
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 میں عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج چھ فی صد تک بڑھ کر ریکارڈ 36.3 ارب ٹن تک پہنچ گیا ہے- جو اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی دنیا کووڈ-19 کی عالمی وباء سے بحال ہوئی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں دو ارب ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کووڈ-19 کی عالمی وباء کے 2020 میں توانائی کی طلب پر دُور رس اثرات پڑے تھے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 5.2 فی صد تک کمی آگئی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ البتہ بہترین مالی معاونتوں اور ویکسینز کے جلد آجانے کے سبب دنیا میں انتہائی تیزی سے معیشت کی بحالی ہوئی ہے۔
2021 میں توانائی کی طلب کی بحالی خراب موسم اور توانائی کی مارکیٹ کی صورتحال کی وجہ سے بد تر ہوئی۔ جس کی وجہ سے مزید کوئلہ جلایا گیا باوجود اس کے کہ قابلِ تجدید پاور جنریشن کی سب سے زیادہ سالانہ نمو سامنے آرہی ہے۔
ایندھن کے اعتبار سے عالمی سطح پر 2021 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کوئلے نے 40 فی صد حصہ ڈالا، جس کے بعد یہ اب تک 15.3 ارب ٹن کی سب سے بلند سطح پر پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News