Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہروں کے پھیلاؤ سے جانوروں کی 855 انواع کو ناپید ہونے کا خطرہ لاحق

Now Reading:

شہروں کے پھیلاؤ سے جانوروں کی 855 انواع کو ناپید ہونے کا خطرہ لاحق

ہم میں سے بہت سے لوگ اس موسمیاتی بحران سے واقف ہیں جس سے اس وقت زمین اور اس کے رہائشی گزر رہے ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق میں انسانی آبادی کی افزائش سے سبب ہونے والے ’حیاتیاتی تنو کے بحران‘ کے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے محققین نے آئندہ 30 سالوں میں 5 لاکھ 90 ہزار مربع میل تک شہروں کے پھیلنے سے پڑنے والے اثرات کا حساب کتاب لگایا۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ عالمی سطح پر اس پھیلاؤ سے براہ راست 855 انواع کے جانوروں کو ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، بالخصوص حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹس میں۔

خطرے کا شکار جانوروں میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کا مقامی جانور جاون سلو لورِس شامل ہے جس کے وجود کو غیرقانونی شکار سے خطرہ لاحق ہے اور دوسرا جانور پِنک ہیڈڈ واربلر ہے جو میکسیکو اور گواٹیمالا میں پائی جاتی ہے۔

شہروں کے پھیلاؤ سے جن علاقوں میں جانوروں کی اقسام خطرات کا شکار ہیں ان میں وسطی میکسیکو سے وسطی امریکا، کیریبیئن، ہیٹی، نائیجیریا، کیمرون، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ، برازیل اور ایکواڈور شامل ہیں۔

Advertisement

یہ نئی تحقیق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں قائم ییل اسکول آف دی انوائرنمنٹ کے ایک محقق روہن سِمکِن کی رہنمائی میں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مطالعے کا مقصد ان انواع کی شناخت تھا جن کو صرف خطرہ لاحق نہیں ہے بلکہ بالخصوص شہروں کے پھیلاؤ سے خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر