Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے زمین کے قریب سے اہرامِ غزہ سے بڑا سیارچہ گزرے گا

Now Reading:

رواں ہفتے زمین کے قریب سے اہرامِ غزہ سے بڑا سیارچہ گزرے گا

ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے زمین کے قریب سے 1600 فِٹ قطر والا ایک بڑا سیارچہ گزرے گا۔

ناسا کے مطابق 2015 DR215 نامی یہ خلائی چٹان ممکنہ طور پر زمین کے لیے خطرہ ہے۔

تاہم، مستقبل میں اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات نہیں ہیں۔

2015 DR215 کی متوقع ٹریجیکٹری اس کو زمین کے قریب سے گزارے گی جس ناسا کا سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹ اسٹڈیز قریبی گزر کے طور پر بیان کرتا ہے۔

البتہ اتنے قریب سے گزر کے باوجود بھی اس سیارچے کا زمین سے فاصلہ تقریباً 41 لاکھ میل کا ہوگا۔ جو زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 17 گُنا زیادہ ہے۔

Advertisement

اس سیارچے کے قطر کے متعلق زیادہ سے زیادہ اندازہ غزہ کے اہرامِ کی لمبائی سے ساڑھے تین گُنا زیادہ ہے۔ جبکہ کم از کم قطر کا اندازہ 721 فٹ ہے۔

جس وقت یہ خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی اس کی رفتار 18 ہزار 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی۔

ارارے کے مطابق سیارچہ زمین کے قریب سے 11 مارچ کو مشرقی معیارِ وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 41 مٹ پر گزرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر