
یورپی سدرن مشاہدہ گاہ نے ایک کارٹ وہیل کہکشاں کی تصویر کھینچی ہے جس میں ایک خلائی دھماکا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر اسکلپٹر نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود یہ کارٹ وہیل کہکشاں ایک اسپائرل کہکشاں ہےجو لاکھوں سال پہلے اپنے اطراف میں موجود متعددکہکشاؤں کو ملا کر ایک غیر معمولی دو چھلوں کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
چلی میں قائم ESO کی نیو ٹیکنالوجی ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ماہرینِ فلکیات نے کارٹ وہیل کہکشاں کی تصویر دسمبر 2021 میں کھینچی تھی۔
تصویر میں بغور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کہکشاں کے بائیں جانب نچلے حصے میں ایک سُپر نووا کا دھماکا ہو رہا ہے۔
سُپر نووا خلائی کے روشن دھماکے ہوتے ہیں جو تب ہوتے ہیں جب بڑے ستارے ختم ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ دھماکے مشاہدہ کرنے والوں کو مہینوں یا سالوں تک دِکھ سکتے ہیں۔
یہ سُپر نووا حال ہی میں واقع ہوا ہے۔
سائننس دانوں نے نئی تصاویر کا اگست 2014 میں ملٹی یونٹ اسپیکٹرواسکوپک ایکسپلورر سے لی جانے والی تصاویر سے موازنہ کیا۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان مشاہدوں میں کسی سُپرنووا کے نشان نہیں ملے۔
اس خلائی وقوع کو SN2021afdxکا نام دیا گیا ہے جس کو سائنس دانوں نے ٹائپ 2 سُپر نووا کے طور پر شمار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News