Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین سے 330 نور سال دور گرد کے بادل کی نشان دہی

Now Reading:

زمین سے 330 نور سال دور گرد کے بادل کی نشان دہی

ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 330 نوری سال کے فاصلے پر پورے ستارے کے برابر گرد کے بادل کی نشان دہی کی ہے۔ گرد کا یہ بادل نظامِ شمسی سے باہر دو سیاروں بڑے تصادم کے سبب ہوا جو ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں تھے۔

ماہرینِ فلکیات نے مذکورہ بالا گرد کے بادل کی انفرا ریڈ چمک کا اس کے مرکزی ستارے کی روشنی میں تبدلی کے ساتھ تجزیہ کیا، جو وقت کے ساتھ اس کے گرد مدار میں موجود ملبے کی وجہ سے مدھم ہوگئی۔

حاصل ہونے والے ان تمام ڈیٹا کے بعد اب سائنس دانوں کو اس شے کا سائز اور دیگر اہم معلومات کا علم ہو گیا ہے۔

یہ معلومات ہمیں ممکنہ طور پر ہمارے نظامِ شمسی کی تخلیق کے متعلق فہم فراہم کر سکتی ہے اور شاید ستاروں کی کم ہوتی روشنی کے طرز پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے کہ ایسے ملبے کے بادل کتنی تیزی سے پھیلتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کی اسٹیورڈ مشاہدہ گاہ کے ماہرِ فلکیات ایوریٹ شلاوِن کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم نےگرد کی انفرا ریڈ چمک اور اس دھندلاہٹ کو دیکھا جو اس بادل کے ستارے کے سامنے سے گزرنے کے سبب ہوئی۔

Advertisement

جس ستارے کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا نام HD 166191 ہے اور اس کی عمر صرف ایک کروڑ سال ہے۔

کیوں کہ حال ہی میں بنا ہے اس لیے اس کے گرد تکمیلی مراحل کی باقیات گھوم رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر