Advertisement
Advertisement
Advertisement

وی چیٹ نے ٹرانزیکشن فیس میں بڑی کمی کردی

Now Reading:

وی چیٹ نے ٹرانزیکشن فیس میں بڑی کمی کردی

چینی ویب جائنٹ ٹین سینٹ نے وی چیٹ پے منٹ سسٹم استعمال کرنے والے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ٹرانزیکشن فیس 10 فی صد تک کم کر دی۔

کمپنی کی جانب سے ٹرانزیکشن فیس میں کمی کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔

ٹین سینٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلان میں کمپنی نے لکھا کہ یہ قدم حکومت کی طرف سے آپریشنل اخراجات کو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے کم کرنے کا کہنے پر اٹھایا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق فیس کی کمی کا اطلاق ان تمام کمپنیوں پر ہوگا جن کو چین کی وزارتِ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بطور ایس ایم ای کے شمار کیا ہوا ہے۔

ریگولیٹرز سے منظور شدہ انفرادی تاجر بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Advertisement

ٹین سینٹ کی جانب سے یہ فیصلہ چین کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کارپوریشن کی طرف سے فیس میں کمی کے بعد سے سامنے آیا ہے۔

عالمی وباء سے متاثرہ تاجروں کی مدد اور ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے چین کے ریاستی منصوبہ ساز، قومی ڈیویلپمنٹ اور ریفارم کمیشن نے دو ہفتے قبل نئی ہدایات جاری کی تھیں، جن میں فوڈ-یلیوری پلیٹ فارم کو فیس کم کرنے کے ساتھ ریسٹورانٹس کو آپریشنل اخراجات کم کرنے کا کہا گیا تھا۔

چینی ای کامرس جائنٹ علی بابا کے تحت چلنے والا فوڈ-ڈیلیوری پلیٹ فارم Ele.me نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ کمیشن فیس کی مد میں لیے جانے والے 2 کروڑ یوان واپس کرے گا۔

رقم کی یہ واپسی 87 کاؤنٹیوں کے ریسٹورانٹ کے اکاؤنٹس اور جنوری اور فروری میں عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر