Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کی 12 کامیاب لانچ اور لینڈنگ

Now Reading:

اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کی 12 کامیاب لانچ اور لینڈنگ

اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ 12ویں بار خلاء میں جا کر ایک بار پھر کامیابی سے واپس زمین پر آگیا۔

دو اسٹیج والا فیلکن 9 ہفتے کے روز گرینج معیارِ وقت کے مطابق 4 بج کر 42 منٹ پر فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے 53 اسپیس ایکس ککے اسٹار لنک سیٹلائیٹس زمین کے نچلے مدار میں تعین کرنے کے لیے لے کر اڑا۔

فیلکن 9 کی پہلی اسٹیج کی یہ 12 ویں لانچ تھی جس نے اسپیس ایکس راکٹ کے دوبارہ استعمال کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل یہ بوسٹر کینیڈین اسپیس ایجنسی کے RADARSAT جھرمٹ کے مشن کے لیے جون 2019 میں خلاء میں لے کر گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسپیس ایکس کی پہلی عملے کے ساتھ فلائٹ، مئی 2020 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک Demo-3 مشن اور آٹھ دیگر اسٹارلنک مشنز لے کر خلاء میں گیا ہے۔

فرسٹ اسٹیج نے پرواز کے نو منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعین ایک ڈرون شپ پر

Advertisement

جبکہ سیکنڈ اسٹیج نے 53 اسٹارلنک اسپیس کرافٹس کو ان کے متعین مدار تک لے جانے کے لیے سفر جاری رکھا۔

ان سیٹلائیٹس کو لانچ ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ان کے مدار میں تعین کیا گیا۔

آسٹروفزسٹ اور سیٹلائیٹ ٹریکر جونتھن مک ڈوول کے مطابق آج کے مشن سے قبل اسپیس ایکس نے 2282 اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کیے تھے جن میں سے 2033 فی الوقت فعال ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر