
ناسا نے مریخ پر موجود اپنے کامیاب ہیلی کاپٹر مشن کو ستمبر تک توسیع دینے کا اعلان کردیا۔
18 انچ کا قد رکھنے والا اِنجینوئیٹی روٹرکرافٹ دراصل مریخ پر صرف پانچ پروازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن حال ہی میں اس نے اپنی 21 ویں پرواز مکمل کی ہے۔
اپریل 2021 میں اس روٹرکرافٹ نے پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر پرواز بھر کر تاریخ رقم کی تھی۔
واضح رہے انجینوئیٹی فروری 2021 میں ناسا کے پرزیورنس روور کے ساتھ مریخ کے جیزیرو گڑھے کی سطح پر اترا تھا۔
اس گڑھے میں کئی ارب سال پہلے ایک جھیل اور دریا کا ڈیلٹا تھا۔
شمسی توانائی سے چلنے والے اس ہیلی کاپٹر نے ابتدائی پانچ پروازیں صرف اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیں کہ سیارے کے باریک ایٹماسفیئر کے باوجود وہاں پر فضائی مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
انجینوئیٹی نے وہ پانچ پروازیں کامیابی سے کیں اور ناسا نے جلد ہی اس کے مشن کو بڑھا دیا۔
اس دوران یہ روٹرکرافٹ مریخ کی فضائی حدود کو بڑھاتے ہوئے، پرزیورنس کے رہنماء کے طور پر بھی کام کر رہا ہے، جس کا کام مریخ پر زندگی کے آثار کا پتہ لگانا اور درجنوں نمونوں کو جمع کر کے مستقبل میں زمین پر واپس لانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News