
سائنس دان کافہ عرصے سے خبردار کرتے جا رہے ہیں کہ شدید موسم مستقبل میں تباہی کا سبب بنے گا۔
لیکن جنوبی امریکا میں-جہاں گزشتہ برازیل میں شدید تودے گرے، ارجنٹائن کے جنگلات میں آتشزدگی ہوئی، جبکہ ایمازون کے علاقے میں مرطوب خطے اور سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا- مستقبل حال بن چکا ہے۔
15 فروری کو صرف تین گھنٹوں میں برازیل کے شہر ریو ڈی جینیریو کے شمال میں موجود جنگلاتی پہاڑیوں کے شہر پیٹروپولِس میں 10 انچز سے زیادہ کی بارش ہوئی۔
برازیل میں جب سے یعنی 1932 سے حکام نے بارش کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا ہے، یہ اب تک کا سب سے بڑا ہندسہ ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں گرنے والے تودوں کے سبب 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 1000 کے قریب افراد بے گھر ہو گئے۔
موسمیاتی تغیر پر پیر کے روز شائع ہونے والی بین الحکومتی پینل کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی جس سے بڑی تعداد میں لوگ گزر رہے ہیں۔
گلوبل وارمنگ شدید موسمی وقوعات کی شدت اور تواتر کو بدل رہے ہیں جیسے کہ ایل نِینو اور لا نِینا، پیسیفک کے حصوں قدرتی طور پر گرم اور ٹھنڈا ہونے کا عمل جو عالمی سطح پر موسم کا طرز بدلتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان وقوعات کی پیش گوئی مزید مشکل ہوچکی ہے جو اضافی نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News