لوگ شدید ہیٹ ویوز، طوفانوں اور سیلابوں سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ جنگلات بدترین آتشزدگیوں، خشک سالیوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کی وجہ سے ختم ہو رہے ہیں۔بڑھتی سطح سمندر ساحلی علاقوں پر بسے لوگوں اور ماحولیات کو تباہ کر رہی ہے۔
تین سال کی کے مطالعے کے بعد موسمیاتی تغیر پر اقوامِ متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی رپورٹ کے مصنفین اس نتیجے پر پہنچے کہ شمالی امریکامیں دنیا کے گرم ہوتے موسم کے شدید اثرات بہلے سے کہیں زیادہ واضح ہیں۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں کچھ جگہیں تیزی سے اس نہج پر پہنچ رہی ہیں جو جانداروں کی بقاء کے لیے بہت زیادہ گرم ہوں گی۔
پینل کے مصنفین کے مطابق یہ اثرات صرف دنیا کے ان مقامات تک ہی محدود نہیں ہیں۔ وہ اثرات وہاں بھی ہو رہے ہیں جہاں وہ ہیں اور اب بھی ہو رہے ہیں۔ یہ اثرات، اگر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات نہیں لیے گئے، تو مزید بدتر ہوں گے۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کی شریک مصنفہ شیریلی ہارپر کا کہنا تھا کہ شمالی امریکا میں موسمیاتی تغیر کے اثرات تیزی سے مرتب ہو رہے ہیں اور مزید شدید ہو جائیں گے، جو پہلے اندازہ لگائے گئے وقت سے زیادہ جلدی ہوگا۔
کورنیل یونیورسٹی میں گلوبل ڈیویلپمنٹ کی پروفیسر اور فوڈ اور فائبر باب کی سربراہ مصنفہ ریچل نیزنر کر نے اس بات سے اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو موسمیاتی تغیر سے متاثر نہ ہوا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
