سورج کا جنوری کے وسط سے شعلوں اور کورونل اخراج کی صورت میں غیظ و غضب جاری ہے اور سورج کچھ شمسی لپٹیں زمین کی جانب بھی خارج کر چکا ہے۔
یو ایس نیشنل اوشیئنک اینڈ ایڈمنسٹریشن کے اسپیس ویدر پری ڈکشن اور برٹش میٹ آفس دونوں نے اگلے دو دنوں تک معمولی اور درمیانی شدت کے جیو میگنیٹک طوفانوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں کسی قسم کی فکر میں گِھر جانا چاہیئے، بلکہ، ہم پچھلے دو دنوں میں معمولی اور درمیانی شدت کے جیو میگنیٹک طوفانوں کی زد میں پہلے ہیں آ چکے ہیں۔
ان طوفانوں کی شدت پانچ لیول کی پیمائش پر G1 اور G2 تھی۔
اس کا مطلب ہے بلندیوں ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنلز میں کمی واقع ہوئی ہوگی جس کو درست کرنے کے لیے شاید اقدامات درکار ہوں۔
شاید پاور گرِڈ فلکچُوایشن اور جانوروں کے ہجرت کے عمل میں معمولی سا خلل آیا ہو۔
شمسی طوفان کافی عام خلائی موسم ہیں، یہ تب واقع ہوتے ہیں جب سورج زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔
نتیجتاً کورونل ماس ایجیکشن اور شمسی ہوائیں زمین کی مقناطیسی فیلڈ اور اوپری ایٹماسفیئر کو متاثر کرتے ہیں۔ فی الحال دونوں چیزیں ہو رہی ہیں۔
واضح رہے طاقتور شمسی طوفان بڑے مسائل کا سبب ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
