Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء میں موجود کھربوں میل طویل فلامنٹ کی دریافت

Now Reading:

خلاء میں موجود کھربوں میل طویل فلامنٹ کی دریافت

ماہرینِ فلکیات نے خلاء میں 4000 کھرب میل طویل ایک مادے اور اینٹی میٹر کا بنا فلامنٹ دریافت کیا جس کو پُلسر نے خارج کیا ہے اور یہ ایکس رے کی روشنی میں چمک رہا ہے۔ یہ اب تک کا دریافت ہونے سب سے بڑا فلامنٹ ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے یہ فلامنٹ پہلے 2020 میں ناسا کی چندرا ایکس رے مشاہدہ گاہ استعمال کرتے ہوئے دریافت کی تھی۔

اب تک کی معلومات کے حساب سے فلامنٹ کائنات کے سب بڑے اجسام ہوتے ہیں۔

اس فلامنٹ کا سبب PSR J2030+4415 نامی پُلسر ہے۔

یہ پُلسر طاقتور مقناطیسی فیلڈ رکھنے والا تیزی سے گھومتا نیوٹرون ستارہ ہے جو زمین 1600 نوری سال کے فاصلے پر ہماری کہکشاں میں ہی موجود ہے۔

Advertisement

اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں آسٹروفزیکل پارٹیکل فزکس کے پوسٹ ڈاکٹرل محقق اور اس تحقیق کے رہنماء مارٹن ڈی ورائس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ ایک پُلسر جو صرف 10 میل چوڑا ہے، ایک اتنا بڑا ڈھانچہ بنا سکتا ہے جس کو ہم ہزاروں نوری سال کے فاصلے سے دیکھ سکتے ہیں۔

ان کے مطابق اگر اس فلامنٹ کو نیو یارک اور لاس اینجلس کے درمیان فاصلے کے برابر سمجھا جائے تو پُلرسر برہنہ آنکھ کو دِکھنے والی سب سے چھوٹی چیز سے 100 گُنا چھوٹا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر