
تازہ ترین ایپل کی گھڑی یا فِٹ بِٹ کو چھوڑیے، اب سائنس دان ایسی ٹی شرٹ تیار کر رہے ہیں جو آپ کے دل کی دھڑکن سن سکے گی اور اس کے توازن کی نگرانی کر سکتے گی۔
اس شرٹ کو ایک ’آکاسٹک فیبرک‘ سے بنایا گیا ہے جو ایک مائک کی طرح کام کرتا ہے۔ پہلے آواز کو مکینیکی لہروں میں اور پھر ان لہروں کو برقی سگنلز میں تبدیل کر دیتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے ہمارا کان سنتا ہے۔
ایم آئی ٹی کے انجینیئرز اور رہوڈ آئی لینڈ اسکول آف ڈیزائن کے مطابق جب اس کپڑے کو شرٹ کی دھاریوں میں بُنا جاتا ہے، یہ فیبرک پہننے والے کے دل کی دھڑکن کے انتہائی معمولی فیچرز کی شناخت کر لیتا ہے۔
فی الحال اس متعلق کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہوگی کیوں کہ یہ خیال ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔
اس کپڑے کا ریشہ ’پائزو الیکٹرک‘ مٹیریل سے بنایا گیا ہے جو مڑنے پر برقی سگنل پیدا کرتا ہے۔ جو شرٹ کے لیے آواز کی لہروں کو برقی سگنلز میں بدلنے کا ذریعہ بنے گا۔
ایم آئی ٹی کے ویی یان، جو تحقیق کے سربراہ مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ فیبرک انسانی جِلد کے ساتھ ایسے لگ جاتا کہ محسوس بھی نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News