اسٹار ٹریک سے لے کر ہیری پوٹر تک جیسی سائنس فِکشن ہٹ فلموں میں غائب کردینے والی پوشاک ایک مشہور چیز رہی ہے۔
لیکن ماضی کا یہ خیال کو اب ایک مکمل طور پر فعال غائب کردینے والی شیلڈ کی صورت میں حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔
یہ شیلڈ لندن میں قائم ‘Invisiblity Shield Co’ نامی اسٹارٹ اپ نے بنائی ہے اور خصوص لینس کی ترتیب کا استعمال کرتے ہوئے روشنی کو سمت دیتی ہے اور اس کے پیچھے چُھپے لوگ یا اشیاء کو ’غائب‘ کر دیتی ہے۔
اب 25 مکمل طور پر فعال شیلڈز بنائی جا چکی ہیں اور اس کو بنانے والی ٹیم کِک اسٹارٹر پر فنڈز جمع کر رہی ہے تاکہ اور شیلڈز بناسکے۔
ٹیم نے بتایا کہ غائب کردینے والی فعال شیلڈز کی مسلسل عدم دستیابی اور اس معاملے ارتقاء کے فقدان سے مایوس ہوکر ہم نے فیصلہ کیا کہ چیزوں کو آگے لے کر جائیں اور ایک شیلڈ بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاتعداد اعادوں سے گزرے، کئی مٹیریلز کی آزمائش کی اور بہت ناکامیوں کا سامنا کیا۔
ٹیم نے مزید بتایا کہ لیکن ساتھ ساتھ ہم نے ایک پائیدار، توسیع کے قابل اور کارگر مینوفیکچرنگ پروسیس بنا لیا اور یہ شیلڈ تخلیق کی جو اب تک کی بننے والی سب سے بہترین غائب کردینے والی شیلڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
