Advertisement
Advertisement
Advertisement

’موسمیاتی تغیر سے آبی ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے‘

Now Reading:

’موسمیاتی تغیر سے آبی ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے‘

اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیر پہلے ہی قدرت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اگر خطرناک گیسز کے اخراج کو تیزی سے کم نہیں کیا گیا تو گرمی چین ری ایکشنز کا سبب بن سکتی ہے جو ممکنہ طور پر انسانوں سمیت تمام جانداروں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

موسمیات تغیر کے متعلق قائم بین الحکومتی پینل نے گلوبل وارمنگ پر اس ہفتے شائع ہونے والی نئی رپورٹ میں کہا کہ زمین پر موجود زندگی کی تمام اقسام ایک دوسرے سے عِلّت و نتائج کے وسیع جال کے ذریعے جُڑی ہوئی ہیں۔

یہ اثرات شدید ہیں اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

آئی پی پی سی نے پالیسی سازوں کے لیے بنائی گئی سمری میں کہا کہ موسمیاتی تغیر عالمی سطح پر تازہ پانی اور ساحلی اور کھُلے آبی ماحول کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکا ہے۔

Advertisement

اور غیر پائیدار ڈیویلپمنٹ صرف خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔

کئی قدرتی نظام پہلے ہی گرم ہوتے سیارے کے اثرات سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت کی حد تک پہنچ چکے ہیں یا پہنچنے کے قریب ہیں۔

اخراج میں اضافے کے ساتھ ہی سمندروں نے ماحول سے بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرلی ہے، لیکن ایسا پانی کی کیمیات میں تبدلی کی قیمت پر ہوا ہے جس کی وجہ سے سمندری زندگی کو نقصان پہنچا ہے۔

گرمی کا تعلق متعدد طاقتور سمندری ہیٹ ویوز سے بھی ہے جو تیزی سے نقصان دہ کائی کے پھیلاؤ، مچھلیوں کی ہلاکت اور مونگوں کی بلیچنگ کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر