Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی سے باہر وجود میں آتے سیاروی نظام

Now Reading:

نظامِ شمسی سے باہر وجود میں آتے سیاروی نظام

ماہرینِ فلکیات نے ایک کم عمر بائنری اسٹار سسٹم میں زبردست ترتیب کا مشاہدہ کیا ہے جو تین نئے سیاروی نظاموں کو جنم دینے جارہا ہے۔

ٹیم نے تشکیل پاتے سیاروں کی گیس اور گرد کی ڈسک پر پیچیدہ آرگینک مالیکیول بھی دریافت کیے جو مستبل میں ان سیاروں میں زندگی کا بیج بو سکتے ہیں۔

سائنس دانوں کی ٹیم نے مطالعے میں دریافت کیا کہ دہرے ستاروں کے نظام SVS 13 میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین سیارے تشکل پا رہے ہیں۔

یہ دوہرے ستاروں کا نظام زمین سے 980 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

اس نظام میں ہر ستارے کے گرد ایک ڈسک موجود ہے اور سب سے بڑی ڈسک پورے بائنری سسٹم کے گرد گھوم رہی ہے۔

Advertisement

سب سے بڑی بیرونی ڈسک کا ڈھانچہ اسپائرل نوعیت کا ہے جو انفرادی ڈسک میں مادہ بھرتا ہے، اور ان تمام سیاروی نظاموں میں مستقبل میں زندگی تشکیل پا سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر کی محقق اینا کارلا ڈیاز-روڈریگیز کی رہنمائی میں ہونے والی تحقیق میں یہ غیر معمولی نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نظام دِکھاتا ہے کہ ایسے سیارے ہوں گے جن کے دو سورج ہوں گے، شاید ایسے بھی ہوں جو ایک سورج کے گرد گھومتے ہوں اور جن میں سال کے کچھ عرصے رات نہ ہوتی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر