Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند پر برف کی صورت پانی کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

چاند پر برف کی صورت پانی کی موجودگی کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاند کی سرزمین میں چٹانوں میں جما ہوا پانی موجود ہے جس کو شاید چاند کے گرد موجود قدیم وقتوں کی مقناطیسی فیلڈ نے سورج کی شدید روشنی سے بچایا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چٹانوں پانی نکال لیا جائے، تو مستقبلمیں اس کو چاند پر انسانوں کی بستیاں آباد کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعدد اسپیس کرافٹس نے چاند کے قطبی علاقوں میں موجود گڑھوں کی گہرائی میں برف کے شواہد دیکھے ہیں۔ ان علاقوں میں سورج کی روشنی نہ پہنچنے کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 250 ڈگری سیلسیئس تک گِر سکتا ہے۔

تاہم، شمسی ہوائیں وہاں جا سکتی ہیں، اور برف کی ساخت کو مالیکیول در مالیکیول توڑ سکتی ہیں۔ اس ہی وجہ سے سائنس دان کافی عرصے سے اس حوالے سے ابہام میں ہیں کہ دم دار ستارے کی آمد کے بعد بھی یہ برف لاکھوں سال سے اپنی جگہ کیسے موجود ہے۔

یونیورستی آف ایریزونا کی ایک ٹیم کی جانب سے ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی مخصوص گڑھوں کے گرد مقناطیسی ناہمواریوں کی وجہ سے محفوظ ہوا۔ یہ قدیم مقناطیسی فیلڈ کی باقیات ہیں جس سے کبھی چاند ڈھکا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر