کوسٹل ہیزرڈ ڈیٹا کے ایک تجزیے کے مطابق بڑھتے طوفان اور ختم ہوتے ساحلوں کے سبب آسٹریلیا میں اگلے 30 سالوں میں 25 ارب ڈالرز مالیت کی رہائشی پراپرٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
فنانشل سروسز اور ایک تجزیاتی کمپنی کور لوجک نے 800 میٹر کے اندر ساحلی علاقے پر رہائشی پراپرٹیوں کو موسم سے لاحق خطرے کی پیمائش کے لیے 30 سال کا لہروں اور ساحلوں کے پیچھے جانے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
پراپرٹیوں کو سب سے زیادہ خطرہ کوئنز لینڈ کی ریاست کو ہے، بالخصوص سب سے زیادہ گنجان آباد سن شائن کوسٹ اور گولڈ کوسٹ کے علاقوں کو۔
کور لوجک کے پیئر ویئرٹ کا کہنا تھا کہ 30 سالوں میں ساحلی پٹیوں پر ڈرمائی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
کلائمیٹ اور رِسک مینیجمنٹ سولوشن کے سربراہ ڈاکٹر ویئرٹ کا کہنا تھا کہ یہ کیس در کیس کی بنیادوں پر ہوگا لیکن پراپرٹی مالکان کو اپنے اذہان میں رکھنا ہوگا، بالخصوص اگر ان کے طویل مدتی مورٹاج ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز، تسمانیہ اور جنوبی آسٹریلیا بھی بڑی تعدادمیں انفرادی گھروں کو ساحلی پٹی کے ختم ہونے، کم اونچائی اور ساحل سے بہت قریب ہونے کی وجہ سے طبعی اور مالی خطرات کے شکار کی فہرست مین شمار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
