Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف چھ گھنٹوں میں ہزاروں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری!

Now Reading:

صرف چھ گھنٹوں میں ہزاروں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری!

ایک مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے محققین کی جانب سے کام سونپے جانے کے بعد صرف چھ گھنٹوں میں 40 ہزار مہلک کیمائی مرکبات بنا ڈالے۔

سائنس دانوں کی ایک ٹیم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے مرکبات تلاش کر رہی تھی جس کے استعمال سے بیماریوں کا علاج کیا جاسکے۔

اور اس عمل کے دوران ایسے کیمائی مرکبات نکل کر سامنے آئے جو انسان باآسانی مار سکتے ہیں۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ریلیہ میں نئی ٹیکنالوجی کے ادویات پر ممکنہ منفی اثرات پر ہونے والی کانفرنس میں ایک کمپنی نے بتایا کہ ان کے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم نے سب سے مہلک مرکبات دریافت کیے۔

محققین کی ٹیم یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ اگر مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کے ذمے مثبت کے بجائے مصنوعی کام لگایا جائے تو کتنی آسانی سے اس کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ایک بار غلط سمت ملنے سے یہ ماڈل ہزاروں نئے کیمکل مرکبات بنانے کے قبل ہو گیا تھا۔ ان میں سے کئی کیمیکلز آج اعصابی سکون کے لیے استعمال ہونے والی خطرناک ادویات کے مشابہ تھے۔

اے آئی سے بننے والے مرکبات میں کچھ وی ایکس کے جیسے تھے، جو کہ ایک انتہائی زہریلی اعصابی سکون کی دوا ہے۔ اس کی انتہائی معمولی خوراک سے شدید جھٹکوں تک کی نوعبت آسکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سب سے خطرناک بات یہ کہ اس مصنوعی ذہانت کے ماڈؒ کو کیمیائی ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر