
اسپیس ایکس کمپنی کے اعلیٰ عہدے دار نے بتایا ہے کہ اسپیس ایکس نے اپنے نئے خلاء بازوں کے کیپسولز کریو ڈریگن کی پروڈکشن تمام کردی ہے۔
بیڑے میں چار کریو ڈریگن کے بعد پروڈکشن کو ختم کرنے سے کیپسول کوخلاء میں لے جانے والے اسٹار شپ راکٹ کی تکمیل میں مزید تیزی آئے گی۔
اسپیس ایکس کا چاند اور مریخ کے لیے بنایا جانے والے راکٹ اسٹار شپ کی پرواز مہینوں سے انجن اور ریگولیٹری ریویوز کی وجہ سے مؤخر ہو رہی ہے۔
کمپنی کو، بیڑے کو برقرار رکھنے کے متعلق سیکھنے اور خلاء بازوں کا مصروف شیڈول متاثر کیے بغیر متوقع مسائل کو تیزی سے حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد، نئی مشکلات کا سامنا ہوگا۔
اسپیس ایکس کی صدر جوائن شاٹ ویل کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنا حتمی (کیپسول) مکمل کر رہے ہیں، لیکن ہم سامان بنارہے ہیں کیوں کہ ہم تجدید کر رہے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے کے پیشِ نظر اسپیس ایکس کیپسولز بنانے کی صلاحیت کو اپنے پاس رکھے گا۔ لیکن بیڑے کی مینیجمنٹ اہم چیز ہے۔
اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا بزنس ماڈل دوبارہ استعمال ہونے والے اسپیس کرافٹس کے لیے حوصلہ افزاء ہے، لہٰذا یہ چیز تو ناگزیر ہے کہ کمپنی کسی نہ کسی وقت اس پیداوار کو روک دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News