Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیس بال ٹیم مینیجر کی فضائی موٹر بائیک پر انٹری

Now Reading:

بیس بال ٹیم مینیجر کی فضائی موٹر بائیک پر انٹری

ایک نئی  فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں جاپان کی بیس بال ٹیم کے مینیجر اپنے اسٹیڈیم میں ایک 6 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالرز کی فضائی موٹربائیک-ڈرون ہائبرڈ پر سوار ہو کر داخل ہوئے۔

ہوکائڈو نیپون ہیم فائٹرز کے نئے مینیجر ٹسویوشی شِنچو مستقبل کی ایکس ٹورِزمو پر سوار ہوکر ہوکائڈو کے سایپورو ڈوم میں داخل ہوئے۔

اس وہیکل کو ایک موٹر سائیکل، ڈرون اور عمودی طریقے سے ہوا میں اٹھنے والے ایئر کرافٹ کے مرکب کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔

یہ فضائی موٹر بائیک 40 منٹ کے دورانیے تک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔

ایکس ٹورِزمو ایک پھیلے ہوئے ڈرون کی طرح دِکھتی ہے سوائے اس کی موٹر بائیک کے انداز میں لگی ہوئی سیٹ کے جو صرف ایک مسافر کو بٹھانے کے لیے لگی ہے۔

Advertisement

شِنجو اپنی ٹیم ہوکائڈو نِپون ہیم فائٹرز کے اس سیزن کے پہلے میچ کے لیے اس فضائی موٹر بائیک پر سوار ہو کر میدان میں پہنچے۔

شِنجو اس وہیکل کو پہیوں پر چلا کر اسٹیڈیم میں لائے، پھر پرواز بھری اور فیلڈ سے کافی بلندی پر لے گئے اور ایک منٹ بعد لینڈ کر گئے۔

جس کے بعد انہوں نے اپنا ہیلمیٹ اتارا اور اپنی سرخ رنگ کی جیکٹ گراؤنڈ میں اچھال دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

تحریک عدم اعتماد سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ”منفی”ہوگی، موڈیز

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ”منفی”ہوگی، موڈیز

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد حکومت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گی۔

ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کوبیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ‏آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ ‏عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہاہے، 8 ماہ میں پاکستان کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 5 سے 6 فیصد رہے گا، اس سے قبل جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 4 فیصد رہنے کے اندازے تھے۔

Advertisement

موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوجائیں گے، ‏بین الاقوامی ادائیگیاں پاکستان کیلئے مشکل ہوسکتی ہیں۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو حکمران جماعت کے لیےآمدن بڑھانے کے ریفارم پر پیشرفت مشکل ہو گی، بیرونی فنانسنگ کے حصول اور مہنگائی کے سبب حکمران جماعت کے لیے پیش رفت مشکل ہو گی۔