Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوزوکی کا 2025 تک برقی فضائی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان

Now Reading:

سوزوکی کا 2025 تک برقی فضائی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان

سوزوکی نے فلائینگ کار فرم اسکائی ڈرائیو کے سال مل کر برقی ایئر کرافٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

صارفین کو اس برقی ایئر کرافٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ اس کو ممکنہ طور پر 2025 میں جاپان کے شہر اوساکا میں بطور فضائی ٹیکسی کے لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ شراکت سوزوکی کی آٹوموبِل کے کاروبار میں چوتھی شے ہوگی۔ اس سے قبل سوزوکی گاڑیاں، موٹر سائیکل اور آؤٹ بورڈ موٹریں بناتی آئی ہے۔

اسکائی ڈرائیو فی الحال ایک دو سیٹر برقی فضائی کار فُل اسکیل پروڈکشن کے منصوبے میں مصروف ہے۔

بیان میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ آیا سوزوکی اس وہیکل پر کام کرے گی یا نہیں۔

Advertisement

اسکائی ڈرائیو کمپنی، جو کارگو ڈرون بھی بنا رہی ہے، یہ ارادہ رکھتی ہے کہ 2025 میں اوساکا میں فضائی کار کی سروس کو متعارف کرائیں جب وہاں ورلڈ ایکسپو کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ابتدائی توجہ بھارت پر دینے کے ساتھ وہ نئی مارکیٹوں کے لیے بھی کام کریں گے۔ بھارت میں سوزوکی کی آٹو مارکیٹ کا تقریباً نصف حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر