Advertisement
Advertisement
Advertisement

’انسانیت مستقبل میں میٹاورس میں منتقل ہو جائے گی‘

Now Reading:

’انسانیت مستقبل میں میٹاورس میں منتقل ہو جائے گی‘

فیس بک-جس کا نام بدل کر میٹا کردیا گیا- کے بانی مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانیت مستقبل میں میٹاورس میں منتقل ہو جائے گی۔ حقیقی دنیا ایسی دنیا کے لیے چھوڑ دے گی جو اس نے خود بنائی ہوگی اور جس کو وہ مکمل طور پر قابو کرتی ہوگی۔

مارک زکر برگ نے ٹیک پوڈکاسٹر لیکس فرائڈمین سے متعدد موضوعات بشمول میٹاورس کے مستقبل پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا موقع آئے گا جہاں ورچوئل دنیا اتنی عمیق اور آسان ہوگی کہ ہم اس کو چھوڑنا نہیں چاہیں گے اور یہ وہ موقع ہوگا جب یہ میٹا ورس بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ورچوئل ریئلٹی کے ماحول ابھی اس سطح پرنہیں ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ 2 ڈی اسکرین پر ڈیجیٹل دنیا میں ہی اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

زکربرگ نے کہا کہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ میٹا ورس ایک جگہ کے متعلق ہے لیکن اس کی ایک تعریف وقت کے متعلق ہے جب عمیق دنیائیں ہماری زندگی جینے اور وقت گزارنے کا بنیادی راستہ بن جائیں گی۔

Advertisement

میٹا اگلے پانچ سے 10 سال ایک عمیق دنیا کو بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں لوگ سونگھنے، چھونے اور سننے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے تاکہ وہ ورچوئل ریئلٹی میں محو ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر